47

مدرسے میں بم دھماکا 5 افراد شہید 55 افراد شدید زخمی

پشاور (الشامی نیوز) خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 55 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت مدرسے میں تدریسی سلسل جاری تھا، دھماکے کے نتیجے میں شہید و زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔

پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ چکی ہیں جو امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق زخمی ہونے والے متعدد بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے حکام نے 55 بچوں کو اسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سامنے نہیں آئی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں