103

ماہ رمضان میں نماز اور تراویح کیلئے کورونا ایس او پیز کا ہدایت نامہ جاری

لاہور: (الشامی نیوز) ماہ رمضان المبارک میں نماز اور تراویح کیلئے کورونا ایس او پیز کا خصوصی ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں فاصلہ بنانے اور ماسک کے استعمال کی اپیل کی گئی ہے۔

مساجد کیلئے جاری ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ نمازیوں کے لیے ماسک کی پابندی اور 3 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا۔ مساجد میں صفیں اور دریاں بچھانے کی اجازت نہیں وہگی۔

نمازی وضو گھر سے کر کے آئیں گے۔ نماز اور تراویح کی ادائیگی کے لیے بچوں اور 50 سال سے زائد لوگوں کو بھی مساجد آنے سے منع کیا گیا ہے۔

رمضان اور تراویح میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے تمام مساجد کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تمام علمائے اکرام رمضان المبارک میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے پابند ہونگے۔


ادھر کورونا وائرس ایس او پیز سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے بھی نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس میں مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز کے لیے کارپیٹ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پچاس سال سے زائد عمر کے افراد، بچے یا ایسے افراد جنہیں نزلہ یا کھانسی ہو، انہیں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نمازیوں کیلئے ماسک لازمی قرار جبکہ 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تجارتی سرگرمیاں صبح 6 سے رات 8 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔ جمعہ اور اتوار کو سب کاروبار بند ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس میں انڈور سروس کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور سروس رات 10 بجے تک ہوگی۔ تفریحی پارکس، سینما اور مزارات مکمل طور پر بند رہینگے۔ شادی بیاہ، سماجی، سیاسی، ثقافتی تقریبات اور کھیلوں پر پابندی ہوگی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کام کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں