60

مالاکنڈ: جلسہ گاہ تبدیل، سیکورٹی خدشات کے سبب جلسہ اب جی ٹی روڈ پر ہوگا

پشاور ( الشامی نیوز) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج مالاکنڈ میں ہونے والے جلسے کی جگہ تبدیل کردی گئی ہے۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ میں ہونے والے جلسے کی جگہ تبدیل ہوگئی ہے، جلسہ اب مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ کے ظفر پارک کے بجائے جی ٹی روڈ پر ہوگا۔

جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ ظفر پارک میں جگہ کم پڑنے کا خدشہ ہے، اس لیے جلسہ گاہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کےباعث جلسےکی جگہ تبدیل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین بم پروف کنٹینرسےخطاب کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ بم پروف کنٹینر ظفر پارک میں داخل نہیں ہو سکتا اس لیے جی ٹی روڈ پر جلسہ ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں