63

مافیا کی ملی بھگت‘ یوٹیلیٹی اسٹورز سے گھی بھی غائب

Whatsapp

اسلام آباد (الشامی نیوز) مافیا نے بیوروکریسی کو ساتھ ملا کر یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اور آٹے کے بعد گھی کو بھی غائب کر دیا۔ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر اچھی کوالٹی کا گھی 270روپے اور کم کوالٹی کا 240روپے کلو گھی دستیاب تھا مگر تین دن سے خریداروں کو یوٹیلیٹی سٹورز پر کسی بھی قسم کا گھی دستیاب نہیں ہے۔ چند دن پہلے جو گھی دو سو چالیس روپے کلو میں یوٹیلیٹی سٹورز پر ملتا تھا 8جنوری کو وہ دو سو ستر سے دو سو اسی روپے میں دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں