52

ماسک نہ پہننے پر جرمانے کا فیصلہ عارضی طور پر موخر

 لاہور ( الشامی نیوز) حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیےماسک نہ پہننے پر جرمانے کا فیصلہ قانون نہ ہونے پر  عارضی طور پر موخر کردیا ہے۔

انسداد کرونا کمیٹی کے اجلاس میں شرکاء نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے سوال اٹھایا کہ ماسک نہ پہنے پر ہونے والےجرمانے کی رقم کس سرکاری ادارے کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگی اوربغیر ماسک والے شہریوں کو جرمانے کے وقت ماسک کونسا محکمہ دے گا؟ جبکہ پولیس یا ٹریفک اہلکار اپنا کام کریں یا فیس ماسک پہنائیں گے؟۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ماسک نہ پہننے پر جرمانے کے فیصلے کو عارضی طور پر موخر کردیا ہے۔اس کے علاوہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود علاقے سیل نہیں ہوسکے  ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اس فیصلے پر جلد پولیس تعیناتی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

ادھر وزیر صحت پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس میں یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کرونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے انتظامات مکمل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں