59

ماسک نہ پہننے پر جرمانہ اورگرفتاری ہو گی،اسلام آباد انتظامیہ نےدفعہ 144نافذکر دی

 ماسک نہ پہننے پر جرمانہ اورگرفتاری ہو گی،اسلام آباد انتظامیہ نےدفعہ 144نافذکر دی

اسلام آباد ا (لشامی نیوز) ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے خدشے کے پیش نظر دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ماسک نہ پہننے والے افراد کو جرمانہ کیا جائے گا اور گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 ماسک نہ پہننے والے افراد پر لاگو ہوگی، اسلام آبادمیں شاپنگ مالز،دکانوں،عوامی مقامات پرماسک پہننالازمی قرار دیا گیا ہے۔


Deputy Commissioner Islamabad@dcislamabadSection 144 is imposed on wearing Face masks / covers in Islamabad . Anyone not wearing them in public places can be arrested by Police.4:13 PM · Oct 28, 20202.8KSee the latest COVID-19 information on Twitter

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دفعہ 144کا نفاذ2 ماہ کیلئے ہو گا، عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر جرمانہ اور پولیس کی جانب سے گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

 ماسک نہ پہننے پر جرمانہ اورگرفتاری ہو گی،اسلام آباد انتظامیہ نےدفعہ 144نافذکر دی
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس کی دوسری شدید لہر شروع ہو چکی ہے، لہذا عوام سے استدعا ہے کہ گھر سے نکلتے وقت ماسک لازمی پہن کر نکلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں