لاہور(الشامی نیوز) شالیمار کے علاقے سے 50 لاکھ کی پولیو ویکسین چوری کرنے والے 2 افراد گرفتار کرلیے گئے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان کے مطابق محکمہ ہیلتھ کے ملازم محسن علی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر سے پولیو ویکسین چوری کی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم محسن اور ا س کے ساتھی عثمان سے ویکسین برآمدکر لی گئی ہے، ملزم محسن بیگم پورہ میں سرکاری ملازم جبکہ عثمان ریکارڈ یافتہ چور ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شالیمار کے علاقے میں متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔