105

لاہور میں ڈولفن فورس نے زمین پر گرے ملزم پر گولیاں برسادیں

لاہور: (الامی نیوز) پنجاب کے دارالحکومت میں ڈولفن فورس نے زمین پر گرے ملزم کو پکڑنے کے بجائے گولیاں ماردیں۔

الشامی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ڈولفن فورس نے خاتون کو اغوا کرنے والے ملزم کو زمین پر گرنے کے بعد گولیاں برسادیں جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

فوٹیج میں ملزم کو بھاگتے اور پھر گرتے دیکھا جاسکتا ہے، اہلکاروں نے گولیاں مارنے کے بعد ملزم کا پستول پاؤں سے دور کیا۔

ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان رکشہ سوار خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کررہے تھے ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا اور تین فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاجس میں اقدام قتل اور اغوا سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ملزم کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کی ہلاکت کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو انکوائری کی ہدایت دیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

قبل ازیں ڈولفن فورس کا کہنا تھا کہ لیاقت آباد کے علاقے میں چار افراد نے رکشہ سوار خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی ، اہلکار موقع پر پہنچے تو ملزموں نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک اور تین فرار ہوگئے۔

رکشہ ڈرائیورعادل نے بتایا ملزم نشہ میں دھت تھے اورممتاز نامی خاتون کواغوا کرناچاہتے تھے۔

رکشہ ڈرائیور واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج ڈولفن پولیس کے دعوے کے بالکل برعکس ہے،، فوٹیج میں سڑک پر گرے ملزم پر ڈولفن اہلکاروں کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں