146

لاہور: مزید 9 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاوَن لگانے کی تجویز

 

لاہور: ( الشامی نیوز) کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت کو لاہور کے مزید 9 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دے دی ہے۔

ذرائع کے ذرائع کے مطابق لاہور میں 9 مقامات میں کورونا کے 268 ٹیسٹ مثبت آئے اور کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث تجویز دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن 51 اور ویلنشیا میں 63کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر اسمارٹ لاک ڈاوَن کی تجویز دی گئی، جوہر ٹاوَن بلاک ایف ٹو میں 24 کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تجویز دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پیراگون سٹی میں 23 کورونا کیسز پازیٹو آنے پر تجویز دی گئی جب کہ ڈیفنس فیز فور سیکٹر ڈبل ایف میں 17 کورونا کیسز پازیٹو آنے پر اسمارٹ لاک ڈاوَن کی تجویز دی گئی۔

ڈیفنس فیز فور سیکٹر ڈبل اے ،ڈبل بی اور ڈبل سی میں 29کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیفنس فیز تھری سیکٹر 10میں 18کورونا کیسز پازیٹو آنے پر تجویز دی گئی جب کہ گلبرگ فور بلاک اے اور بی میں 26 کورونا کیسز سامنے آنے پر تجویز دی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 37 اموات ہوئیں جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 230 تک پہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 25 ہزار 788 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 24 ہزار 871 ہو چکی ہیں جبکہ مزید 3 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 263 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں کورونا کے 3 ہزار900 مریض زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں