61

لاہور، بس خراب ہونے پر دوسری سواری کے انتظار میں کھڑی خاتون سے 6 افراد کی مبینہ زیادتی

لاہور :: (الشامی نیوز )جڑانوالہ روڈ پر تھانہ مانگٹانوالہ کے قریب بس خراب ہونے پر دوسری سواری کے انتظار میں کھڑی خاتون کو 6 افرادنے زیادتی کانشانہ بنا ڈالا نیوز کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر تھانہ مانگٹانوالہ کے قریب لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا،پولیس کے مطابق بس خراب ہونے پر لڑکی دوسری سواری کے انتظار میں کھڑی تھی ،کار میں سوار افراد نے خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے بٹھالیا ،پولیس کے مطابق ملزموں نے خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کانشانہ بنایا،ملزم زیادتی کے بعد لڑکی کوفصلوں میں برہنہ حالت میں پھینک گئے ، مانگٹانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاتاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ 24 ستمبر کو پیش آیا، پولیس نے 5 دن بعد مقدمہ درج کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں