24

فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

الشامی نیوز اسلام آباد

قومی اسمبلی میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ‏گئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ‏اسرائیل کی انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی مذمت کرتا ہے، قبلہ اول کوئی معمولی زمین کا ‏ٹکڑا نہیں ہے، قبلہ اول پریلغاراسلام پرحملہ ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم پرجنگی جرائم کےتحت مقدمات چلائے ‏جائیں، سلامتی کونسل کی فلسطین سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد کیا جائے، اقوام متحدہ ‏انسانیت کےخلاف مظالم بند کرائے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ‏‏ترکی روانہ ہوں گا وہاں ترک وزیرخارجہ سےتبادلہ خیال ہوگا، فلسطینی وزیرخارجہ اور سوڈان کے ‏‏وزیرخارجہ بھی ترکی آئیں گے جہاں سے ہم 4ممالک کے وزرائےخارجہ نیویارک جائیں گے اور اقوام ‏‏متحدہ دفتر سے جنرل اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مغربی ممالک مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش ہوتے ہیں ‏‏لیکن وہاں کے عوام خاموش نہیں، لندن کی سڑکوں پر اسرائیل مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج ہوا، ‏‏فرانس کی حکومت نے پابندی لگائی لیکن وہاں کی عوام نےاحتجاج کیا جرمنی میں بھی اسرائیل ‏‏کیخلاف احتجاج ہوا، امیدکرتا ہوں یورپی یونین میں انسانیت کے علمبردار ممالک آوازبلند کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں