53

فخر امام کی زیرصدارت اجلاس، صوبوں کا گندم اجراء کا عمل تیز کرنیکا عہد

فخر امام کی زیرصدارت اجلاس، صوبوں کا گندم اجراء کا عمل تیز کرنیکا عہد

اسلام آباد(الشامی نیوز)وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک و تحقیق سید فخر امام کی زیر صدارت گندم اجراء کےمعاملہ پر صوبائی چیف سیکرٹریز کیساتھ مشاورتی آن لائن اجلاس ہوا ،چاروں صوبوں نے افراط زر کو روکنے کیلئے گندم کی ریلیز کو تیز کرنے کا عہد کیا پنجاب نے گندم ریلیز بڑھا دی،سندھ ایک دو دن میں جاری کریگا،،حکومت پنجاب نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب نے رواں سال 7 جولائی سے اپنی گندم ریلیز کا آغاز کیا تھا،گندم کی سرکاری ریلیز سولہ ہزار ٹن یومیہ سے بڑھا کر بیس ہزار ٹن یومیہ کر دی گئی ہے، آئندہ ایک دو روز میں اسے پچیس ہزار ٹن یومیہ کیا جا رہا ہےچیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ عوام کو آٹا سستے نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اب تک 196سہولت بازار قائم کیے جا چکے ہیں۔چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی باقاعدہ ریلیز کا عمل آئندہ ایک دو روز میں شروع ہو جائے گا،کے پی کے نے 7 اگست سے گندم کی ریلیز شروع کردی ہے ،چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ نے اجلاس کو گندم کی دستیابی اور قیمتوں

کو قابو میں رکھنے کیلئے اٹھائے جانے والے انتظامی اقدامات بشمول سستے بازار کے قیام سے متعلق تفصیلی طور پر بریف کیا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں