46

عید میلادالنبی ﷺ پر پشاور میں دفعہ 144 نافذ

پشاور: (الشامی نیوز ) عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر کا کہنا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور آتش بازی کے مواد پرپابندی ہوگی، اسلحہ لے جانے اور اس کی نمائش پر بھی باپندی عائد ہوگی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر کا کہنا ہے کہ   گاڑیوں میں کالے شیشے کے استعمال پر بھی باپندی عائد ہوگی،ان کا کہنا ہے کہ  دفعہ 144 سیکورٹی خدشات کے پیش نظر نافذکی گئی ہے۔

واضح رہے  کہ 27اکتوبر کو پشاور کےعلاقے دیرکالونی میں دھماکے کا واقعہ پیش آیا ، ریسکیو حکام کے مطابق دیرکالونی میں مدرسے کے اندر دھماکہ ہوا ، دھماکے کی زد میں آ کر2بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 70 زخمی ہو گئے تھے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں