22

عیدالاضحیٰ: ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں لوگ عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی ادا کر رہے ہیں۔

آج نمازِ فجر کے بعد سے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ شروع کردیا گیا، کہیں گائے بیل اور بکروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے تو کہیں اونٹوں کی قربانی دی جارہی ہے۔

عید کے پہلے روز منہ مانگی رقم کا تقاضہ کرنے والے قصائیوں نے بھی اپنے ریٹس کم کردیے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں ملاقاتوں اور پارٹیوں جاری ہے۔ عید کے دوسرے روز بھی پرتکلف ضیافتوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جو کل مہمان تھے آج میزبانی کے فرائض سنبھالیں گے۔ جنہوں نے میزبانی کی تھی وہ دعوتوں پر جانے کی تیاری میں ہیں۔

عید کے پہلے روز لذیذ پکوانوں سے لطف اندوز ہونے کے بعد نوجوانوں نے تفریحی مقامات کا رخ کیا۔ نوجوانوں نے خوف موج مستیاں اور ہلا گلا کیا۔

گزشتہ روز حکومتی ہدایات کے پیش نظر نمازعید الاضحیٰ سماجی فاصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ادا کی گئی جبکہ نمازیوں کی جانب سے منہ پر ماسک پہننے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

علمائے کرام، مشائخ عظام اورمفتیان کرام نماز کی ادائیگی کے بعد اسلام کی حقیقی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی دعائیں کرائیں۔

امت مسلمہ کورونا وائرس جیسی مہلک وبا سے نجات کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں