87

عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ھماری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے ،زیادہ رلیف مہیا کریں منور علی مٹھیانی ڈپٹی کمشنر کشمور


کندھکوٹ ( الشامی نیوز/ رپورٹ عبدالرزاق آزاد) عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ھماری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ رلیف مہیا کریں تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندہکوٹ منور علی مٹھیانی نے اپنی آفس میں منعقد اسپیشل کمیٹی کے اجلاس میں کیا،اسپیشل کمیٹی کے اجلاس میں ضلع کشمور کے صوبائی ڈپارٹمنٹس سے وابستہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی،اس موقعہ پر افسران نے ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی کواسپیشل کمیٹی لیٹیگیشن،،سیف ھائوس،،صحت اور سماجی معاملات پر بریفنگ دی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی نے کہا کہ سیف ھائوس میں اسئیاء خردو نوش اورصفائی پر خاص توجہ دی جائے ، کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ضلعے میں اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی فہرست فراہم کی جائے تاکہ کسی مزدور سے ناانصافی نہ ہو اور اگر کسی مزدور کاحق غصب کیا گیا ہےتو اس رپورٹ پیش کی جائے تاکہ ان تفتیش کی جائے کہ کوئی مزدور جھلس کر زخمی یا فوت تو نہیں ہوگیا ہے اور اگر کسی بھٹے پر کوئی حادثہ ھوجائے تو ایسی رپورٹ ڈی سی آفس میں جمع کرائی جائے،اور مزدوروں کی بالغ اور نا بالغ لوگوں کی لسٹ بنائی جائے مزارات اور درگاہوں پر پڑے جوذھنی مریض ہیں انہیں کو پولیس کی نشاندھی پر ان کا سرکاری خرچ پر علاج کرایا جائے اسسٹنٹ کمشنر کو ھدایت کی کہ خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کی جائے تاکہ مشکل وقت میں ان کی بھی مدد کرنے میں ڈسٹرکٹ گورمنٹ کو آسانی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں