55

عوام جھولیاں اٹھا کر حکومت کو بد دعائیں دے رہی ہے ، مریم نواز

0
نگر (الشامی نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے گلگت بلتستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ظالم حکومت یہ سال ختم ہونے سے پہلے واپس جانے والی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ظالم کے آگےسر کبھی نہیں جھکانا، شائد ہی کوئی ظلم جو نوازشریف پر نہ ڈھایا گیا ہو۔ عوام بھوک سے بلک رہے ہیں اور وزیراعظم کہتے ہیں مہنگائی نہیں۔ عوام جھولیاں اٹھاکر وزیراعظم اور حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو غریب عوام کا کوئی احساس نہیں، وزیراعظم کے اردگرد عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے والے موجود ہیں۔

ظالم حکمران کے سرپر صرف انتقام کا بھوت سوار ہے، ڈھٹائی سے کہتے ہیں مہنگائی کی ذمہ دار ن لیگ ہے۔کہتے ہیں مہنگائی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ہمارے خلاف پروپیگنڈا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک طرف عوام کا مذاق اڑانے والا اور دوسری طرف عوام کا درد رکھنے والا نوازشریف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ساڑھے7ارب روپے کےمنصوبے دیئے۔ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کو اپنافرض سمجھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں