59

عمران کون ہوتا ہے جو میرا حساب لے، وہ خود ناجائز طریقے سے آنے کا حساب دے‘ مولانا فضل الرحمان

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کون ہوتا ہے جو ان کا حساب لے، وہ خود اپنا حساب دیں اور بتائیں کہ کس ناجائز طریقے سے  آئے ہیں۔ 

نجی نیوز چینل کے پروگرام ک میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک جعلی حکمران ملک پر مسلط ہے اور وہ ہمارے احتساب کی باتیں کرتا ہے۔

سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کے الزامات سے متعلق مولانا سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ان کے بیان پر جماعت نے نوٹس لیا ہے،کمیٹی بن گئی ہے اور اجلاس بلایا جا چکا ہے۔ 

 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا محمد خان شیرانی کے بیان سے پوری دنیا میں تشویش کی لہر پیدا ہوئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں