65

عمران خان کیخلاف شہباز کے 100 کروڑ کے دعوے کی سماعت

لاہور ( الشامی نیوز) سیشن کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف ہتکِ عزت کے دعوے پر سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور کی سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کے ہتکِ عزت کے دعوے پر سماعت کی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے ساجد منور قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار میاں شہباز شریف کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر رشوت کا الزام عائد کیا۔

شہباز شریف کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے الزامات سے میری شہرت متاثر ہوئی۔

درخواست گزار میاں شہباز شریف نے استدعا کی ہے کہ عدالت عمران خان کو 100 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں