55

عدالت اپنے حکم پر عملدرآمد کرانے کیلئے کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہے ،اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد(الشامی نیوز) تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کو بازیاب کرانے کیلئے حکومت کو 10 نومبر تک مہلت دیدی۔اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاکہ عدالت اپنے حکم پر عملدرآمد کرانے کیلئے کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہے ۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے کہاکہ جبری گمشدگیوں کے واقعات سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوتی ہے ،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ اسلام آبادمیں گمشدگیوں کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں ، ایسا تاثر مل رہا ہے کہ جیسے اسلام آباد میں دہشتگردزیادہ ہو گئے ہیں ۔

عدالت نے کہاکہ عدالت اپنے حکم پر عملدرآمد کرانے کیلئے کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہے ،عدالت نے لاپتہ شہری کو بازیاب کرانے کیلئے حکومت کو10 نومبر تک مہلت دے دی


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں