78

عثمان بزدار کے خلاف سازش کرنے والے وزراء کو فارغ کرنے کا فیصلہ

لاہور:(الشامی نیوز) پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے، کابینہ میں کچھ نئے چہرے شامل کیے جائیں گے اور کچھ وزرا سے وزارتیں واپس لیے جانے کا بھی امکان ہے۔ سازش کرنے والے وزراء کو فارغ کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ میں ردو بدل کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ یاور عباس بخاری، غزین عباسی، مسرت چیمہ کو کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یاور عباس بخاری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین بھی ہیں، یاور عباس بخاری حلقہ پی پی 1 اٹک سے منتخب ہوئے تھے، غزین عباسی کا تعلق بہاولپور کے حلقہ پی پی 253 سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون راجہ بشارت سے واپس لی گئیں وزارتیں بھی دوسرے وزرا کو دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق سوشل ویلفیئر اور بیت المال کی وزارتیں بھی دوسرے وزرا کو سونپی جائیں گی جبکہ کابینہ میں کچھ وزرا سے کارکردگی کی بنیاد پر وزارتیں واپس لیے جانے کا بھی امکان ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب کابینہ میں تبدیلی کی گئی تھی، معاون خصوصی فیاض الحسن چوہان کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی اطلاعات تعینات کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند روز پ پہلے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں مذکورہ وزرا اور وزیراعلیٰ م میں شدید ترین جملوں کا تبادلہ ہوا تھا مذکورہ خبر میڈیا کی زینت بن گئی تھی وزیراعلی نے اس اجلاس میں برملا طور پر کہا تھا کہ میں وزیراعلی بن کر دکھاؤں گا اور سازشیں کرنے والوں کو میں جانتا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں