46

عالمی میڈیا نے مریم کے والد اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا’

ویب ڈیسک20 جولائی 2021

لاہور : (الشامی نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ،عالمی میڈیا نےمریم کےوالداور اسرائیل کاگٹھ جوڑبےنقاب کردیا ، نوازشریف اسرائیل کے ساتھ سرکاری حکام اور عمران خان کے فون ہیک کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل مریم صفدر عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتی رہیں، آج عالمی میڈیا نےپھرانکے والداور اسرائیل گٹھ جوڑ کو بے نقاب کردیا، اسرائیل کےساتھ نوازشریف،سرکاری حکام،عمران خان کےفون ہیک کرتےرہے، جبکہ مودی اسرائیل کے ساتھ ملکر اپنی اپوزیشن کے فون ہیک کرتا رہا۔.

ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا محترمہ ایک بار پھر پکڑی گئیں ، محترمہ صرف تب سچ بولتی ہیں ، جب نہیں بولتیں ، ریڈیو پاکستان پر تقریر نشر نہیں ہوتی اس کے علاوہ LOCکے علاقے میں جہاں مریم صفدر نے دعویٰ کیا وہاں بھی پاکستان کی کوئی ریڈیو سروس نہیں جو محترمہ کی تقریر نشر کرتی ہو ، یہ کہیں بارڈر کے اس پار تو نہیں نکل گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں