53

طیارے سے پرندے ٹکرانے کے واقعات، برڈ شوٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

کراچی: (الشامی نیوز )ایئرپورٹ کی حدود میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے برڈ شوٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ الشامی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی اے اے کی جانب سے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پر برڈ شوٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق سی اے اے کی ہدایات پر مزید برڈ شوٹرز بھرتی کرنے جارہے ہیں، علامہ اقبال ایئرپورٹ کے لیے کنٹریکٹ پر 12 برڈ شوٹرز بھرتی کیے جائیں گے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف آبادی بڑھنے سے کچرا دانوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں کوئٹہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 311 سے پرندہ ٹکراگیا تھا جس کے باعث طیارے کے پر کو نقصان پہنچ تھا اور کراچی سے پشاور جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بچا تھا، طیارے کے لاہور ایئر پورٹ پر اترتے ہی انجن سے کوئی چیز ٹکرائی جس سے اس کا توازن بگڑا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں