75

طلال چودھری اپنی مرضی سے خاتون ایم این اے کے گھر گئے، ن لیگی کمیٹی کی رپورٹ

لاہور: (الشامی نیوز) مسلم لیگ ن کی فيکٹ فائنڈنگ کميٹی نے رپورٹ رانا ثنااللہ کو جمع کرا دی ہے جس کے مطابق طلال چودھری تنظيم سازی کے لئے خاتون رکن اسمبلی کے گھر نہيں گئے بلکہ وہ خود اپنی مرضی سے وہاں گئے تھے۔

طلال چودھری کا لیگی خاتون ایم این اے سے جھگڑے کا معاملہ، مسلم لیگ ن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔ کمیٹی نے رپورٹ صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ کو جمع کروا دی۔

کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ طلال چودھری تنظیم سازی کے سلسلے میں خاتون رکن قومی اسمبلی کے گھر نہیں گئے، وہ اپنی مرضی سے وہاں گئے، انہوں نے تنظیم سازی کا جھوٹ بولا۔

طلال چودھری کا خاتون رکن قومی اسمبلی سے جھگڑا چل رہا تھا۔ مسلم لیگ ن کے صدر رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ يہ دونوں کا ذاتي معاملہ ہے،اگر کوئی فريق شکايت کرےگا تو پارٹی ايکشن لے گی۔

لیگی رہنما طلال چودھری نے اس سے قبل موقف اختیار کیا تھا کہ خاتون ایم این اے نے انہیں اپنے گھر تنظیم سازی کیلئے بلایا اور جھگڑا ہوگیا تاہم فریقین نے تاحال پارٹی کو کوئی شکایت نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں