54

صفدر کی گرفتاری پر سندھ پولیس نےٹوئٹ کر دیا 30 منٹ بعد ڈیلیٹ

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، سندھ پولیس

کراچی ( الشامی نیوز) سندھ پولیس نے مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ یہ گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، سندھ پولیس

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق معاملے کی قانونی تقاضوں کے مطابق شفاف اور میرٹ پر تحقیقات کی جائے گی، تاہم سندھ پولیس نے یہ ٹوئٹ کچھ دیر بعد ہی ڈیلیٹ کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہری وقاص کی مدعیت میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت 200 افراد کے خلاف مزار قائد کے تقدس کی پامالی کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو آج صبح سندھ پولیس نے کراچی کے مقامی ہوٹل سے گرفتار کیا ۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف درج مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں، جبکہ مقدمے میں مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں