59

صدر عارف علوی آج کویت کے دورے پر روانہ ہونگے

اسلام آباد(الشامی نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج کویت کا دورہ کریں گے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ امیرکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح 29 ستمبر 2020 کو انتقال کرگئے تھے۔ امیر کویت امریکہ میں زیر علاج تھے۔امیر کویت کے انتقال کی اطلاع رائل کورٹ نے دی تھی۔ مرحوم کی عمر 91 سال تھی۔ شیخ صباح الاحمد الجاطر الصباح 2006 سے امیر کویت تھے۔مرحوم امیر نے اپنے ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات سرانجام دی تھیں۔ مرحوم امیر کویت کے وزیر خارجہ بھی رہے تھے۔ بحیثیت وزیر خارجہ وہ 40 سال تک اس منصب پہ فائز رہے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں