54

شہباز شریف کی طبیعت ناساز، بکتربند میں اسپتال منتقل

شہباز شریف کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

لاہور: (الشامی نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کوبکتربند گاڑی میں جنرل اسپتال لاہور پہنچا گیا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیاا گیا ہے۔ اسپتال میں شہباز شریف کے سینے کا سی ٹی سکین کرایا گیا مزید ٹیسٹ اور ایک وغیرہ کیے جائیں گے ڈاکٹرز کا موقف اف

گزشتہ ہفتے احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں  شہبازشریف اور دیگر شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تھی۔

عدالت نے شہبازشریف کی فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے حمزہ شہباز اور شہبازشریف پر فرد جرم عائد کی تھی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ کیس التوا کا شکار ہے، دوسری طرف آپ کہہ رہے ہیں کہ آج فرد جرم عائد نہ کریں۔

عدالت نے شہباز شریف کو فرد جرم پر درج سوالوں کے جواب دینے کی ہدایت بھی کردی تھی۔ جج نے کہا تھا آپ یہ سوالنامہ بیشک لے جائیں سکون سے بیٹھ کر اپنا جواب دے دیجیے گا

جج نے کہا تھا آپ کے انکار کی کاپی جمع کروا دیں تاکہ معمول کی کاروائی کا آغاز ہو۔ احتساب عدالت لاہور نے کیس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں جبکہ شہبازشریف اور ان کے دیگر اہلخانہ کے خلاف نیب تمام قانونی تقاضے پورے کر رہا ہے۔

نیب لاہور کے مطابق شہباز شریف کے خلاف اسٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر انکوائری شروع کی گئی۔

شہباز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں نے 9 انڈسٹریل یونٹس سے 10 برسوں میں مبینہ طور پر اربوں کے اثاثے بنائے۔

تحقیقات کے مطابق شہباز شریف نے اپنے فرنٹ مین، ملازمین اور منی چینجرز کے ذریعے اربوں روپے کے اثاثے بنائے اور متعدد بے نامی اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں