70

شوکت ترین کو مشیر یا معاون خصوصی خزانہ بنائے جانےکا امکان ‏

ماہر اقتصادایات شوکت ترین کو مشیرخزانہ یا معاون خصوصی خزانہ بنائےجانےکا امکان ہے۔

نمائندہ الشامی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب ‏سے معاشی ٹیم میں توسیع کے سلسلے میں شوکت ترین کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

اقتصادی و معاشی امور پر عبور رکھنے والے شوکت ترین کی شمولیت تکنیکی اور عدالتی معاملات ‏کے ساتھ ساتھ معیشت کی باریکیوں میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

شوکت ترین پیپلزپارٹی دور میں بھی وزیرخزانہ رہ چکےہیں اور معیشت کے حوالے سے خاصہ ‏تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی ماہرانہ رائے اور تجربے کو بروئےکار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں