37

شاہد آفریدی نے شاہین کیساتھ بیٹی کی بات پکی ہونے کی تصدیق کردی

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حالیہ انٹرویو میں نوجوان کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کیساتھ بیٹی کی بات پکی ہونے کی تصدیق کردی۔

نجی ٹی وی کو عید کیلئے دیے گئے خصوصی انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ پچھلے دنوں آپ کی بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کے رشتے کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کیا وہ طے ہوگیا؟ کیا شاہین شاہ آفریدی آپ کے داماد بنیں گے؟

شاہد آفریدی نے پہلے تو الحمد للہ کہا اور پھر دوسرے سوال کے جواب میں انشاء اللہ کہتے ہوئے اس نئے رشتے کی تصدیق کی۔

سابق کپتان نے بتایا کہ شاہین آفریدی ان کے قبیلے کے نہیں لیکن شاہین شاہ آفریدی کے والدین 2 سال سے اس رشتے کو کرنے پر بضد تھے۔

انہوں نے کہا کہ کافی سوچ بیچار کے بعد انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے ہاں کہی اور وہ اپنے اس فیصلے سے مطمئن بھی ہیں۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کی بیٹی ڈاکٹر بننے کی خواہشمند ہیں اور وہ بھی بیٹیوں کے بہتر مستقبل کیلئے ان کا ساتھ دیتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں