50

شانگلہ کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری

بالائی علاقوں میں پہلی برفباری ، شانگلہ کے پہاڑوں نے سفید چادراوڑھ لی

ویب ڈیسک : شانگلہ کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغازہوگیا ، حسین وادیوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ رکھی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شانگلہ ٹاپ ، الپوری، پورن، چکیسر اور کوٹ میں موسم سرما کی پہلی برفباری نے دلکش نظاروں کے حُسن کو چار چاند لگا دیے ہیں، وادی شانگلہ میں برف باری کے خوبصورت مناظر سے مرجھائے ہوئے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے جبکہ یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ملک بھر سے سیاحوں نے   برف باری کے ان حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحتی علاقوں شانگلہ ٹاپ، پورن، چکیسر اور الپوری کا رخ کرلیا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ موسم ان کے لیے جہاں خوشی کا سبب ہے وہیں ان کے لیے مشکلات کا آغاز بھی ہوجاتا ہے ۔ موسم کی شدت سے بچاؤ کے لئے جہاں لوگ گرم ملبوسات کا استعمال کر رہے ہیں وہیں شدید برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک بالائی علاقوں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں