48

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : (الشامی نیوز) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنوبی بلوچستان میں انٹیلیجنس اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی بلوچستان میں خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئےبلیدہ ڈسٹرکٹ میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی پناگہ گاہ تباہ کر دی،سیکیورٹی فورسز نے خفیہ کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد  کو ہلاک کردیا ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارا جانے والا دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، دہشت گرد عام شہریوں کو ہلاک کرنے، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث تھا ۔

یاد رہے کہ چند دن قبل کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکہ ہوا تھا، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ دھماکےکےبعدقریب کھڑی گاڑی میں بھی آگ لگ گئی،پولیس ذرائع کے مطابق دھماکاخیزموادموٹرسائیکل میں نصب کیا گیاتھا، پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے علاقے کوگھیرےمیں لےکر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ TAGS:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں