81

سینیٹ کمیٹیوں کی تشکیل پر اپوزیشن میں نیا تنازع

 اسلام آباد: سینیٹ میں کمیٹیوں کی تشکیل پر بھی نیا تنازعہ سامنے آگیا۔

پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے ارکان کا معاملہ پیچیدہ ہوگیا اور اپوزیشن کے دونوں آزاد گروپس نے ججز کمیٹی میں نمائندگی مانگ لی۔

سینیٹر دلاور خان اور سینیٹر غفور حیدری نے نمائندگی کے لیے درخواستیں دیدیں جب کہ چیئرمین سیںٹ صادق سنجرانی کو اپوزیشن کی جانب سے درخواستیں موصول ہوگئیں، اپوزیشن لیڈر حزب اختلاف کے دو نام چیئرمین سینیٹ کو بھجوائیں گے اور نام موصول ہونے پر ججز کمیٹی تشکیل دی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں