111

سینیٹ الیکشن، وزیراعظم نے اہم شخصیت کو ٹکٹ دیدیا

اسلام آباد (الشامی نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اتحادی امیدوار کامل علی آغا کو سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹ دینےکی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کی قیادت نے ملاقات کی جس میں چوہدری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی شریک ہوئے۔

حکومت کی جانب سے شاہ محمودقریشی، پرویزخٹک اور شفقت محمود شریک ہوئے۔ ملاقات میں سینیٹ انتخابات سےمتعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اتحادی امیدوار کامل علی آغا کو ٹکٹ دینےکی منظوری دے دی ہے۔

حکومت نے سینیٹ انتخابات کیلئےکمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں پرویزالٰہی، عثمان بزدار اور گورنرچوہدری محمدسرور شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کےافتتاح کے لیے وزیراعظم جلد آئیں گے جب کہ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ سینیٹ الیکشن کیلئے اتحادیوں کی مشاورت سےآگےچلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں