57

سیب کے پیکٹس میں چھپائی 98 کروڑ روپے کی منشیات برآمد

اے این ایف انٹیلیجنس کی کارروائی، 98 کروڑ روپے کی منشیات برآمد

پشاور (الشامی نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) انٹیلیجنس نے ملکی تاریخ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے 98 کروڑ روپے کی منشیات برآمد کر لی ہیں، ایک ہزار 722 کلو منشیات سیب کے پیکٹس میں چھپائی گئی تھیں۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کوہاٹ روڈ پشاور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کےدوران 98 کروڑروپے مالیت کی منشیات برآمد کرلیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان خیال شاہ، خیال محمد، عطااللّٰہ اور احسان اللّٰہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع اے این ایف کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں منشیات کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں