74

سیاسی مخالفین کی ایماء پر جھوٹے مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں ، جمشید دستی

آئل ٹینکرز لوٹنے کا معاملہ‘ جمشید دستی کی ضمانت خارج‘عدالت سے فرار

مظفرگڑھ (الشامی نیوز) تفصیلات کے مطابق پولیس وردیوں میں ملبوس افراد کی جانب سے آئل ٹینکرز لوٹنے کے معاملے میں جمشید دستی کی ضمانت قبل از گرفتاری عدالت نے خارج کردی، فیصلے سے قبل ہی جمشید دستی عدالت سے جلے گئے۔ تھانہ سٹی میں جنوری میں جمشید دستی اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کے خلاف آئل ٹینکر لوٹنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

میڈیا کے نمائندوں نے جمشید دستی سے موبائل فون پر رابطہ کیا جمشید دستی نے موقف اختیار کیا اور کہا کہ میرے خلاف حکومت میں شامل سیاسی مخالفین کے ایماء پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں تاکہ میں سیاسی میدان سے فرار ہو جاؤ اور مخالفین کو عوام کو بیوقوف بنانے کا موقع میسر آسکے مظفرگڑھ کی عوام کل بھی ہ ںمارے ساتھ تھی ہے اور رہے گی میں کبھی بھی نہیں بکا ہو چکا ہوں اور نہیں ڈرا ہوں اور نہیں ڈروں گا چاہے سیاسی سیاسی مخالفین کتنے ہی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں