66

سکھر شہر میں چکی کا آٹا 90روپے کلو فروخت، آٹے کا شدید بحران

محکمہ فوڈ سکھر ڈویژن کی نا اہلی سرکاری گندم کا اجرا اب تک نہیں ہو سکا چکی کا آٹا 90 روپے کلو فروخت ہونے لگا ، سکھر شھر میں چکی اٹے کا شدید بحران

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جاری کردہ سرکاری گندم پالیسی کی اجراء میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ سکھر ڈویژن کے نااہل افسران کی نااہلی کی وجہ سے سکھر ڈویژن کی آٹا چکیوں کو آج تک سرکاری گندم کا اجرا نہ ہو سکا جس کے باعث سکھر ڈویژن میں چکی آٹے کا شدید بحران آگیا ہے سکھر شہر میں چکی آٹے کی شدید قلت کے باعث چکی آٹے کی قیمت 90 روپے تک جا پہنچی ہے

باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سکھر ڈویژن میں قائم فلور ملوں کو تو گزشتہ ہفتے سے سرکاری گندم کا اجراء کر دیا گیا تھا یاد رہے کہ مذکورہ فلور ملوں میں بیشتر فلور ملیں صوبائی وزیروں اور مشیروں کی ہیں

دوسری طرف سکھر آٹا چکیوں کے مالکان نے وزیر اعلی سندھ اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد سکھر کی آٹا چکیوں کو سرکاری گندم کا اجرا کیا جائے تاکہ شہر میں آٹا چکی کے بحران میں کمی آسکے اور حکومت پاکستان کی طرف سے ملنے والی سرکاری گندم پر سبسڈی کے ثمرات عوام الناس تک پہنچ سکیں اور عوام کو سستا آٹا میسر ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں