69

>سپریم کورٹ نےکراچی میں تجوری ٹاور کی تعمیر روک دی کمشنر کراچی کو ٹیک اوور کرنے کا حکم

کراچی (الشامی نیوز) سپریم کورٹ نے کراچے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں گیلانی اسٹیشن کے قریب تجوری ٹاور کی تعمیر روکنے کا حکم دے دیا۔

منگل 29 دسمبر کو سپريم کورٹ کراچی رجسٹری میں ریلوے زمین پر تجوری ٹاور کی تعمیر کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو پروجیکٹ ٹیک اوور کرنے کا حکم دیا اور ریمارکس دیے کہ تا حکم ثانی کسی قسم کی مداخلت نہ کی جائے۔

کے سی آر کی زمین پر قبضہ کرکے غیرقانونی تعمیرات کی جا رہی ہیں اور سندھ ہائی کورٹ کی رپورٹ موجود ہے زمین پر قبضہ ہوا ہے۔ وکیل تجوری ٹاور رضا ربانی نے عدالت کو بتایا کہ ہم اس رپورٹ پر اعتراض جمع کرا چکے ہیں۔

چیف جسٹس نے استفار کیا کہ آپ نے بلڈنگ بنا دی اب اسٹئشن کہاں بنے گا؟ بادی النظر میں کاغذات اور ریکارڈ میں غیر قانونی تعمیر کی گئی۔ ریلوے زمین پر کوئی تعمیرات برداشت نہیں کریں گے۔

دوران سماعت چیف جسٹس کا سیکریٹری ریلوے سے مکالمہ ہوا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اتنی قیمتی زمین آپ نے اونے پونے بیچ دی۔ آپ لوگوں کو ریلوے کے لیے کچھ بنانا ہے تو بنائیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ریلوے کی زمینوں پر تو آپ کے ہی لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے ناں اور وہاں تو اسلحہ بردار لوگ بیٹھے ہیں آپ جائیں تو پتا چل جائے گا۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں