103

سندھ کی تقسیم ہماری لاشوں پر ہوگی ایم کیوایم ہوش کے ناخن لے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ

کندھ کوٹ ( الشامی نیوز/ رپورٹ عبدالرزاق آزاد) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ غوثپور پہنچ کر ایم پی اے میر عابد سندرانی کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ کی تقسیم کی باتیں اس وقت کرتی ہے جب اس کے پاس کچھ نہیں ہوتا ادویات بڑھانے کی شدید مذمت کرتا ہوں وزیر اعظم زمینی حقائق دیکھ کر کردار ادا کریں.
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ غوثپور کے قریب گاؤں دڑی سندرانی پہنچ کر پیپلز پارٹی کے ایم پی اےعابد سندرانی کےبھائی کے انتقال پر تعزیت کی وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی کابینہ کے ارکان میر شبیر علی بجارانی ،اعجاز جکھرانی ،ممتاز جکھرانی،مکیش کمار چاولہ بھی ساتھ تھے، اس موقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس جب میئر شپ یا اور کوئی ذمہ داری ہوتی تو وہ خاموش رہتے ہیں جب ان کے پاس کچھ نہیں ہوتا اس وقت سندھ کی تقسیم کرنے کی باتیں کرتے ہیں سندھ کی تقسیم سندھ کی عوام اور پیپلز پارٹی کبھی بھی برداشت نہیں کرے گی وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کی اپنی اپنی سیاست ہے اور شروع سے پیپلز پارٹی حکومت کی مخالفت کرتے رہیں ہیں وزیر اعظم ملک میں زمینی حقائق کو دیکھ کر اپنا آئینی کردار ادا کریں سندھ کی ترقی کے لئے وفاقی حکومت کی مدد کی ضرورت ہے وفاقی حکومت کراچی سمیت پوری سندھ میں سیلاب کی صورتحال کے باعث سندھ کی عوام کی مدد کرے مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف کرونا وائرس ٹڈے دل اور بارش کے باعث سیلابی صورتحال سے عوام پریشان ہے تو دوسری طرف ادویات کی قیمتیں بڑھانا سمجھ سے باہر ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں کرونا ابھی ختم نہیں ہوا ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے تاکہ آنے والے دنوں میں کرونا کے خطرات سے بچا جا سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں