55

سندھ پولیس: آئی جی سمیت دیگر افسران کا چھٹیوں پر جانیکا فیصلہ مؤخر

سندھ پولیس: آئی جی سمیت دیگر افسران کا چھٹیوں پر جانیکا فیصلہ مؤخر

کراچی:،(الشامی نیوز) آئی جی سندھ  مشتاق مہر نے اپنی رخصت کی درخواست آئندہ دس دنوں کے لیے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے سربراہ آئی جی مشتاق مہر نے یہ فیصلہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واقع کا نوٹس لینے اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد کیا ہے۔

آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے تمام پولیس افسران کو بھی واضح طور پر احکامات دیے گئے ہیں کہ وسیع تر قومی مفاد میں آئندہ دس دنوں کے لیے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ مؤخر کردیں۔

Sindh Police@sindhpolicedmc·Oct 20, 2020Replying to @sindhpolicedmcSindh police has always been a disciplined force which believes in institutional harmony between all key national institutions and has always been cognisant of its responsibility to serve and protect the citizens of this province and thus, keeping this in mind,Sindh Police@sindhpolicedmcIG Sindh has decided to defer his own leave and ordered his officers to set aside their leave applications for ten days in the larger national interest, pending the conclusion of the inquiry.11:22 PM · Oct 20, 20202.5K1.1K people are Tweeting about 

الشامیی نیوز کے مطابق آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ انکوائری کے اختتام تک افسران وسیع ترقومی مفادمیں کام کریں۔


Sindh Police@sindhpolicedmc·Oct 20, 2020Replying to @sindhpolicedmcwhich he has also assured will be impartial in order to restore the prestige of Sindh police. Sindh Police is also grateful to the chairman of the PPP Bilawal Bhutto Zardari and the honourable CM Sindh for coming to the IG House and showing solidarity with the police leadership.Sindh Police@sindhpolicedmcSindh police has always been a disciplined force which believes in institutional harmony between all key national institutions and has always been cognisant of its responsibility to serve and protect the citizens of this province and thus, keeping this in mind,11:21 PM · Oct 20, 2020

سندھ پولیس کے مطابق 18 اور19 اکتوبرکی  درمیانی رات ہونے والا واقعہ تکلیف دہ تھا۔ وہ واقعہ سندھ پولیس کے تمام رینکس کے افسران کے لیے دلی صدمے کا باعث بنا۔


الشامیی نیوز کے مطابق سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے نتیجے میں آئی جی سندھ نے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد تمام رینکس کے افسران نے بھی وہی فیصلہ کیا۔

سندھ پولیس کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ رخصت پرجانے کا مقصد پولیس کی تضحیک کے خلاف احتجاج ہے اور انفرادی طورپرکیا گیا فیصلہ صدمے کا ردعمل تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں