57

سندھ میں گورنر راج لگانے کیلئے کاغذی کاروائی تیارکرلی گئی سینئر صحافی طلعت حسین کا ٹویٹ

سندھ میں گورنر راج لگانے کیلئے کاغذی کاروائی تیارکرلی گئی

لاہور(الشامی نیوز)) وفاقی ذرائع نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کیلئے پیپر ورک تیارکرلیا گیا ہے، ضرورت پڑنے پر سندھ میں گورنر راج نافذ کردیا جائے گا، لیکن فی الحال گورنر راج فوری لگانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ سینئر صحافی طلعت حسین نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قانونی حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں گورنر راج لگانے کیلئے کاغذی کاروائی تیارہے۔فی الحال گورنرراج لگانے کافیصلہ نہیں کیا گیا۔ لیکن ضرورت پڑنے پر سندھ میں فوری گورنر راج نافذ کردیا جائے گا۔ جس کے بعد سول حکومت کی آئینی و قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی۔اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی تیس ستمبر کو کہا تھا کہ گورنر راج نہیں لگے گا لیکن جنوری میں موسمی تبدیلی ضرور آئے گی لیکن سیاسی تبدیلی کا کوئی نہ سوچے۔x 


Syed Talat Hussain@TalatHussain12Federal sources say “if need be paper work is ready for imposition of governor’s rule in Sindh”. “No decision yet but if and when the time comes the legalities have all been sorted out”, law officials.3:29 PM · Oct 19, 20202.2K869 people are Tweeting about this

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے روہڑی میں سید طاہر شاہ کی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پیکیج کے بعد وزیر اعظم اندرون سندھ کے پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔ وفاق اپنا کام بہتر انداز میں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈائون وزیر اعظم کی بہترین سوچ تھی۔پاکستان دنیا میں کووڈ پر بہترین کنٹرول حاصل کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ گورنر راج کی باتیں گورنر کو چھوڑ کرکی جاتی ہیں۔ گورنر راج نہیں لگ رہا، سندھ حکومت بے خوف کام کرے۔ جنوری میں موسمی تبدیلی ضرور آئے گی، لیکن سیاسی تبدیلی کا کوئی نہ سوچے۔ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں سینیٹ انتخاب ضرور ہوں۔ اپوزیشن اپنی چوری بچانے کیلئے واویلا کر رہی ہے۔ عمران خان کسی کو این آراو نہیں دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں