24

سندھ میں تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے، شیڈول جاری

کراچی: (الشامی نیوز) صوبہ سندھ کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک تدریسی عمل کے لیے بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں تدریسی عمل 17 سے 23 مئی تک معطل رہےگا، تاہم اس دوران آن لائن کلاسز اور دیگر ذرائع سے

سعید غنی کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کے سربراہ کچھ اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو بلا سکیں گے۔ انھوں نے سختی سے ہدایت بھی کی کہ سلیبس سے متعلق گائیڈ لائنز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں بھی سرکاری و نجی اسکول 23 مئی 2021 تک بند رکھنے کا اعلان کیا جا چکا ہے، وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ 18مئی 2021 کو اس حوالےسے جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

مراد راس نے اسکولوں کی بندش سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کےسرکاری و نجی اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کرونا کے پھیلاؤ کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یاد رہے ملک میں کرونا وبا کی پھیلاؤ کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں