62

سندھ بار انتخابات تنازع، کراچی بار کی آج ہڑتال

کراچی (الشامی نیوز) سندھ بار کونسل کے الیکشن سٹی کورٹ کراچی کے بجائے سندھ ہائی کورٹ میں کرانے کے تنازع پر کراچی بار ایسوسی ایشن نے آج ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر اے ملک کا کہنا ہے کہ آج نہ کسی مقدمے کی سماعت ہو گی، نہ کوئی سائل سٹی کورٹ میں داخل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آمرانہ فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے، الیکشن روایات کے مطابق سٹی کورٹ میں کرائے جائیں۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر اے ملک کا مزید کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں صوبائی بار الیکشن ضلعی بار میں ہوتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف کراچی کے الیکشن سندھ ہائی کورٹ میں کیوں کروائے جا رہے ہیں۔

کراچی بار ایسوسی ایشن (کے بی اے) کی جانب سے 11 بجے ہنگامی جنرل باڈی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں