63

سموگ نےایک بار پھر سر اٹھانا شروع کر دیا

(لاہور (الشامی نیوز) سموگ نےایک بار پھر سر اٹھانا شروع کر دیا۔ آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پانچواں نمبر، آج صبح کوالٹی انڈیکس 160 ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ دوپہر میں 140 کے قریب ریکارڈ کیا گیا اور اب شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 92 ریکارڈ کیا گیا۔ سندر انڈسٹریل سٹیٹ 161، ایف سی کالج 133،اپر مال پر 92 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔

شہر کے ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح صحت مند قرار، 51 سے 100 کے درمیان انڈیکس صحت کے لئے مفید سمجھا جاتا ہے۔ اے کیو آئی کی ویلیو 100 سے اوپر ہو تو یہ صحت کے لئے نقصان دہ سمجھی جاتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جب تک بارش نہیں ہوتی فضا میں دن بدن سموگ کے بادل اسی طرح دکھائی دیں گے۔ اس حوالے سے محکمہ ماحولیات نے اقدامت کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ بھٹوں کو بند کرنےکی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں