151

سانحہ کشمور: گرفتار ملزم رفیق ملک مرکزی ملزم خیر اللہ بگٹی کی گرفتاری کے دوران فائرنگ سے ہلاک، پولیس ذرائع

کندھکوٹ ( الشامی نیوز رپورٹ عبدالرزاق آزاد )ماں بیٹی سے زیادتی کرنے والا ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا..
پولیس کو دیکھتے ہی ملزم خیراللہ بگٹی نے اندھا دھند فائرنگ کیر دی .فائرنگ کی زد میں آکر ملزم رفیق ملک ہلاک

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم رفیق ملک کی نشاندہی پر پولیس پارٹی نے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں چھاپا مارا پولیس کو دیکھتے ہی مرکزی ملزم خیر اللہ بگٹی نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کی زد میں آکر گرفتار ملزم رفیق ملک شدید زخمی ہوگیا ہسپتال منتقل کرتے ہویے رستے میں دم توڑ گیا. پولیس ذرائع
خیراللہ بگٹی کو گرفتار کرلیا گیا ہے کشمور تھانھ پر منتقل کیا جارہا ہے.
گرفتار ملزم رفیق ملک کو پولیس ملزم خیراللہ بگٹی کی نشاندہی کے لئے ساتھ لیکر گئے تھے..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں