57

سانحہ موٹر وے:زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل متاثرہ خاتون نے دونوں کو پہچان لیا

سانحہ موٹر وے:زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل

لاہور:(الشامی نیوز) موٹر وے پر خاتون سے زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کر لی گئی جس میں متاثرہ خاتون نے دونوں ملزموں کو شناخت کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق موٹر وے پر خاتون سے زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان کی شناخت پریڈ کرائی گئی اور دونوں ملزمان کی شناخت پریڈ کی کارروائی کیمپ جیل میں مکمل کی گئی،دونوں ملزمان عابد ملہی اور شفقت کو متاثرہ خاتون کے سامنے لایا گیا،دونوں ملزمان کو متاثرہ خاتون نے پہچان لیا۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم عابد ملہی کو گرفتار کرنے کے بعد شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا ہے جبکہ دوسرا ملزم شفقت اس وقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہی ہے ۔

واضح رہے کہ دونوں ملزمان نے 9 ستمبر کو موٹر وے پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔ ملزم شفقت کو دیپالپور سے گرفتار کیا گیا تھا  جبکہ مرکزی ملزم عابد ملہی کو واقعہ کے ایک ماہ بعد پولیس نےگرفتار کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں