140

ساتھی وکیلوں کے اغوا پر احتجاج ، وکلا نے مال روڈ بند کردیا

لاہور( الشامی نیوز )مال روڈ پر اس وقت وکلاء تنظیموں نے احتجاج کر رہی ہیں ان کے احتجاج کرنے کا سبب ہے وہ گزشتہ روز دو وکیل اغوا کیے گئے تھے اور اسی طرح ایک خاتون وکیل بھی اغوا ہوئی تھی وکلا پروٹیکشن کے حوالے سے احتجاج کر رہے ہیں اور مال روڈ کوبلاک کیا ہوا ہے

اس موقع پر پنجاب بار کونسل کے وکلا کی ناقص سکیورٹی اقدامات پر شدید رد عمل کا اظہار کیا۔پنجاب بار کونسل نے کہا کہ حکومت وکلا کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ۔ ساہیوال بار کونسل سے خاتون وکیل کو اغوا کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ۔وکلا نے احاطہ عدالتوں کی سکیورٹی بھی فول پروف کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں