65

سابق ڈپٹی کمشنر شفیق احمد کوسو کا غریبوں کے زمین پر قبضہ ، خواتین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

ٹھل کندھ کوٹ سندھ (الشامی نیوز) تفصیلات کے مطابق ٹھل شہر کے مضافات میں آباد پنجابی آبادکاروں کی زمینوں پر علاقے کے بااثر سر کھوسہ خاندان کے سابق ڈپٹی کمشنر شفیق احمدکوسو جو کہ سیاسی لیڈر میر حسن کھوسو کے بھائی ہیں طاقت کے بل بوتے پر پنجابی آبادکاروں کی زمینوں پر قبضے کرنا شروع کر دیے ہیں مذکورہ زمین پر قبضہ کر حالی میں انڈس ہائی وے پر پیٹرول پمپ قائم کیا گیا ہے مذکورہ زمین کی مالکن بشریٰ آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ہم نے سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ سے مذکورہ کیس جیت لیا ہے اور کورٹ نے ہمیں قبضہ دینے کے لیے انتظامیہ کو حکم جاری کیا ہے لیکن سیاسی اثر رسوخ اور طاقت رکھنے کے باعث کندھ کوٹ کی ضلعی انتظامیہ شفیق احمد کو سو کا ساتھ دے رہی ہے بشرٰی آرائیں نے چیف آف آرمی سٹاف، صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی سندھ سے سے پرزور التماس کیا ہے کہ شفیق احمد کھوسو کے ظلم سے ہمیں نجات دلائی جائے اور ہماری زمین کا قبضہ واپس دلایاجائے بصورت دیگر وہ اپنے بچوں سمیت اسلام آباد آکر خودسوزی کرلیں گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں