62

روضہ رسول ﷺ کوزیارت کیلئے کھول دیاگیا

روضہ رسول ﷺ کوزیارت کیلئے کھول دیاگیا

ریاض :(الشامی نیوز/آن لائن نیوز) مدینہ منورہ میں آج یکم ربیع الاول سے کورونا ایس او پیز کے ساتھ روضہ رسول ﷺ کو زیارت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور کا کہنا ہے کہ نمازی کورونا وائرس ایس او پیز کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ میں عبادت اور روضہ رسول ﷺ کی زیادت کر سکیں گے ۔کورونا وائرس ایس اوپیز کے ساتھ زائرین کو حرم میں نماز اور طواف کی اجازت بھی مل گئی ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے  سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے  روضہ رسول ﷺ کی زیارت پر  پابندی عائد کی گئی تھی ۔خیال  رہے کہ  سعودی عرب نے آج سے عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو عمرہ، زیارت اور نمازوں کی اجازت ہوگی۔ روزانہ 15 ہزارعمرہ زائر اور چالیس ہزار افراد مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے۔ اس موقع پر حفاظتی تدابیر کا اہتمام ہوگا۔ علاوہ ازیں مسجد نبوی کی گنجائش کے 75 فیصد تک نمازیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں زائرین کو ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ہوگا۔واضح رہے کہ کرونا کے باعث رواں سال حج میں بھی محدود افراد نے شرکت کی تھی جن میں مملکت میں رہائش پذیر غیرملکی اور مقامی افراد شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں