147

راولپنڈی، اسلام آباد کی معروف شخصیت با با تاجی کھوکھر انتقال کرگئے

راولپنڈی کی معروف شخصیت امتیاز علی کھوکھر عرف “تاجی کھوکھر ” طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق تاجی کھوکھر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھرکے چچا اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کے چھوٹے بھائی تھے۔انکے خاندان کی وابستگی پیپلزپارٹی سے ہے۔

تاجی کھوکھر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک طاقتور شخصیت سمجھا جاتا تھا اور ان پر زمینوں پر قبضے، قتل، دہشتگردی اور دیگرالزامات تھے۔تاجی کھوکھر ملک ریاض کے بھی بہت قریب سمجھے جاتے تھے

تاجی کھوکھر کو 4 اکتوبر 2018 سے انسداد دہشتگردی کے چوتھے شیڈول پر رکھا گیا تھا ۔ انہیں متعدد بار گرفتار کیا تھا۔تاجی کھوکھر کالعدم سپاہ صحابہ کے سرگرم رکن سمجھے جاتے تھے اور انکی سرگرمیوں پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ مسلسل نظر رکھتی تھی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے دہشت گردی کی نگرانی کی فہرست میں شامل 25 افراد کی فہرست میں تاجی کھوکھر اور اس کے بیٹے کے نام شامل رکھے ہوئے ہیں۔

فورتھ شیڈول کیا ہے؟

انسداد دہشت گردی ایکٹ کے مطابق فورتھ شیڈول پر رکھے گئے افراد متعلقہ پولیس کو اطلاع دیے بغیر اپنے اپنے ضلع کو نہیں چھوڑ سکتے اور انہیں پولیس کو ضمانتی مچلکے جمع کروانے پڑتے ہیں۔اس کے علاوہ چوتھے شیڈول پر رکھے گئے کسی فرد کے پاس اسلحہ لائسنس نہیں ہونا چاہیے

فوتھ رشیدول کے مطابق اگر اسلحہ لائسنس پہلے سے جاری کیا گیا تھا تو اسے منسوخ سمجھا جائے گا اور اسلحہ قریبی پولیس اسٹیشن میں جمع کرایا جائے گا، ورنہ اسلحہ ضبط کرلیا جائے گا اور اس طرح کا اسلحہ رکھنے والوں کو سزا مل سکتی ہے۔

فورتھ شیدول کے حامل افرد کو پاسپورٹ بھی جاری نہیں کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی بیرون ملک سفر کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں