55

راجکماری اور شہزادہ دونوں دن کے وقت وزارت عظمی کے خواب دیکھ رہے ہیں،بلی کو ہروقت خواب میں چھچھڑے ہی نظر آتے ہیں، فردوس عاشق عوان

لاہور ( الشامی نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد136669 ہو چکی ہےجبکہ پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 522 مریض رپورٹ ہوئے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے 38مریض جاں بحق ہوئے، پنجاب میں کورونا سے اب تک 3,959 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہی ہے،پی ڈی ایم نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی،ایسی اپوزیشن کے ہوتے ہوئے کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں، کورونا پر سیاست چمکانے والا ٹولہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،راجکماری اور شہزادہ دونوں دن کے وقت وزارت عظمی کے خواب دیکھ رہے ہیں،بلی کو ہروقت خواب میں چھچھڑے ہی نظر آتے ہیں،راجکماری اور شہزادہ ذہن نشین کر لیں کہ یہ بادشاہت کا دور نہیں،آپ دونوں کے ابا جی کا اقتدار کرپشن میں لت پت رہا،اب پاکستان بدل چکا ہے اور وزارت عظمی پر عوامی وزیر اعظم موجود ہے،وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے بت پاش پاش کئے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے چوروں اور لٹیروں کو کوئی این آراو نہیں ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں