29

راجن پور: وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 4 جاں بحق

جنوبی پنجاب کے شہر راجن پور انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے روڈ پر کوٹلہ عیسن کے قریب پیش آیا۔

تیز رفتار مسافر وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 1 ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں